01:50 , 20 اپریل 2026
Watch Live

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور ہرمز کی بندش سے روس کو تیل سے 150 ملین ڈالر یومیہ اضافی آمدن

روس کو تیل سے 150 ملین ڈالر یومیہ اضافی آمدن

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورت حال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث روس کو تیل کی برآمدات سے یومیہ تقریباً 150 ملین ڈالر اضافی آمدن حاصل ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران پر جاری کشیدگی کے بعد روسی تیل کی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے، اور بھارت اور چین اس اضافی طلب کے بڑے خریدار بن گئے ہیں۔

تیل پر برآمداتی ٹیکس کے نتیجے میں روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر غیر متوقع مالی فائدہ ہوا ہے، جبکہ اگر موجودہ قیمتیں برقرار رہیں تو مارچ کے مہینے میں روس کو 3.3 سے 4.9 ارب ڈالر اضافی آمدن حاصل ہونے کا امکان ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات میں ایک ماہ کے دوران 50 فیصد اضافہ کیا ہے، اور اب بھارت یومیہ 1.5 ملین بیرل روسی تیل خرید رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ: ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافی آمدن روس کے توانائی اور مالیاتی شعبے میں استحکام کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند رہنے کا امکان ہے۔

چین نے بھی روسی تیل کی خریداری میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود روس کی برآمدات مستحکم رہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال روس کو اقتصادی اور سیاسی فائدہ پہنچا رہی ہے، خاص طور پر اس وقت جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے دیگر ممالک کے لیے تیل کی رسد محدود ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION